کوٹلی میں ورلڈ سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر آگاہی ریلی اور پروقار تقریب کا انعقاد

ورلڈ سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر ضلع کوٹلی میں محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام ایک آگاہی ریلی نکالی گئی اور بلدیہ ہال میں تقریب منعقد کی گئی۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع سردار محمد تعظیم، ریسکیو 1122 کے آفیسر ماجد رزاق ملک اور اپیکا کے ضلعی صدر سردار گلفراز احمد نے کی۔ یہ ریلی محکمہ شہری دفاع کے دفتر سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بلدیہ ہال پر ختم ہوئی، جس میں شرکاء نے شہری دفاع کی اہمیت اور ہنگامی حالات کی تیاری کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے

بلدیہ ہال میں ہونے والی تقریب کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محترمہ عفت اعظم تھیں جبکہ صدارت سردار محمد تعظیم نے کی۔ تقریب میں میئر چوہدری محمد تاج، ڈپٹی میئر راجہ محمد ریاست، ڈی ای او نسواں محترمہ سعیدہ عندلیب، ڈی ای او سید جمشید بخاری اور سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار مظہر اقبال سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ قدرتی آفات اور حادثات میں تربیت یافتہ رضاکار قیمتی جانوں کے تحفظ کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے ادارے کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مہمان خصوصی محترمہ عفت اعظم نے محکمہ شہری دفاع اور ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ احتیاط اور تربیت ہی نقصانات کو کم کر سکتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آزادکشمیر سمیت ایران میں پھنسے 183 طلباء وطالبات کو بحفاظت کوئٹہ پہنچادیا

Scroll to Top