امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق ایران کے ابتدائی حملوں میں ہلاک مزید2 فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔فوجی اہلکار ابتدائی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔
CENTCOM Update
TAMPA, Fla. – As of 4 pm ET, March 2, six U.S. service members have been killed in action. U.S. forces recently recovered the remains of two previously unaccounted for service members from a facility that was struck during Iran's initial attacks in the region.…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 2, 2026
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ بڑی جنگی کارروائیاں جاری ہیں اور لواحقین کی اطلاع کے بعد 24 گھنٹے تک شناخت کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے۔
سینٹ کام نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایرانی حملوں میں 5 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا عندیہ دیدیا
ادھرامریکی سینٹرل کمانڈ نے خلیج عمان میں موجود تمام ایرانی جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کردیاہے۔
سینٹ کام کے مطابق دو دن پہلے خلیج عمان میں ایرانی نیوی جہاز وں کی تعداد 11 تھی تاہم اب یہ تعداد صفر رہ گئی ہے۔
قبل ازیں ایرانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے جوابی حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ روسی میڈیا نے بھی کہا تھا کہ 560امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد؛ ایران کا امریکا کے ساتھ بات چیت سے صاف انکار
پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بھی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا اور امریکی بحری بیڑے کو 4 میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا لیکن امریکا نے اسکی تردید کی تھی۔
گزشتہ روز سینیٹ کام نے 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی ہے۔




