راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستانی سکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر اسٹیٹ سے کوئی پنگا نہیں لیا جاسکتا ، جو لے گا اسے سمجھ آجائے گی۔
سکیورٹی ذرائع نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طاقت کے حوالے سے کسی کو کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری،افغان پوسٹ اڑادی،طالبان دہشتگردفرار
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اگلا نمبرپاکستان کا نہیں آسکتا، پاکستان ، پاکستان ہے افغانستان ہے نہ ایران ، ملکی تحفظ کرنا جانتے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ : حکومت کو بلدیاتی ترقیاتی فنڈز ممبران اسمبلی کے ذریعے خرچ کرنے سے روک دیا
سکیورٹی ذرائع کے ایران کو مشورہ دیا کہ ایران کو چاہیے اپنا جواب دے مگر دوست ممالک کی طرف حملے نہیں کرنے چاہئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فضائی حدود کی بندش کا بڑا فیصلہ؛ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ‘نوٹم’ جاری کر دیا
سکیورٹی ذرائع کے واضع کیا کہ پاکستان کی ایران کے حوالے سے پالیسی بیلنسنڈ ہے ، ہم بالکل ٹھیک سمت چل رہے ہیں
ایران میں رجیم چینج ہو کوئی بھی آجائے ہم اپنا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ایران نے اقوام متحدہ میں ہمارا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔
ہر ملک نے اپنا دفاع خود کرنا ہے ۔ ہمیں اندرونی استحکام پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔




