مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ)بلدیاتی نمائندگان کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سالانہ ترقیاتی فنڈز 2025-26 کے تمام فنڈز ممبرانِ اسمبلی کو جاری کرنے پر سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے فنڈز روکنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے فنڈز و اختیارات کے حصول کی نسبت عدالت العالیہ آزاد کشمیر میں دائر رٹ پٹیشن بعنوان سردار جاوید شریف وغیرہ بنام ممبران اسمبلی وغیرہ جو کہ معزز عدالت العالیہ کے روبرو رواں اور 25 فروری 2026 کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور ہو چکی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی قدم اٹھا لیا
جبکہ پٹیشنزز کے وکیل کی جانب سے درخواست بغرض حکم امتناعی (سٹے آرڈر) ھائی کورٹ نے خارج کر دی تھی مزید برآں آج سوموار 2 مارچ 2026 ہائیکورٹ کے درخواست خارج کرنے کے فیصلہ کے خلاف پٹیشنزز کے وکیل بیرسٹر ہمایوں نواز خان ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ آزاد کشمیر سرکٹ میرپور میں اپیل دائر کی گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران سے پاکستانیوں کی واپسی شروع؛ درجنوں طلبہ اور سیاح وطن پہنچ گئے، بلوچستان حکومت ہائی الرٹ
ڈویژنل بینچ جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خالد یوسف نے باقاعدہ سماعتکیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکومت کو فنڈز کے تصرف اور تقسیم سے روک دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ؛ پاک فوج اور ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑی ریلی، شرکا کے فلک شگاف نعرے
اس موقع پر بلدیاتی نمائندگان کی تحریک کی مرکزی قیادت اور میرپور ڈویژن سے منتخب نمائندگان کی بڑی تعداد سپریم کورٹ میرپور سرکٹ میں موجود تھی۔
تا فیصلہ عدالت حکومت بھی دھی ترقیاتی فنڈز استعمال نہیں کر سکے گی، بلدیاتی نمائندگان کی تحریکی قیادت نے فیصلہ کو حق وانصاف کی فتح قرار دیا۔




