اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل)نیوشکریال اسلام آباد میں تحصیل خورشید آباد کے مختلف قبائل کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں راجہ عابد حسین،خواجہ محمد عمران ڈار،خواجہ معین الدین اوردیگرمعزز ین کی طرف سے کیاگیا۔
اجلاس میں ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنی سیاسی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنے مشن سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا ۔اجلاس کی صدارت راجہ عابد حسین نے کی۔
اجلاس میں خورشید آباد تحصیل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے تمام شرکا نے طارق سعید پر اطمینان کا اظہار کیا اور ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا ۔
اجلاس کے اختتام پر ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید نے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد تحصیل خورشید آباد کے نوجوانوں کیلئے نئے جذبے سے کام کروں گا۔
خواجہ طارق سعید کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کی ترقی اور بالخصوص ضلع حویلی کی پسماندگی کیلئے ہر ممکن اپنا کردار ادا کرونگا۔۔
خواجہ طارق سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور ممبر کشمیر کونسل آزادکشمیر کے تشخص پر سمجھوتہ نہیں ہونےدیا اور پارٹی رہنمائوں کے سامنے آزادکشمیر کے مالی اور کشمیر کونسل کے معاملات پر کھل کر قیادت کے سامنے بات کی ۔ اس طرح تحصیل خورشید آباد کے حقوق کیلئے ایوان میں آواز بلند کرونگا۔
پائیدار ترقی کیلئے ڈیجیٹل تبدیلی ناگزیر، چیف سیکرٹری خوشحال خان