سوزوکی ڈرائیووں کا ناروا سلوک،خواتین کا انوارالحق سرکار سے الگ ٹرانسپورٹ چلانے کا مطالبہ

مظفرآباد(حنا محبوب اعوان کشمیر ڈیجیٹل )دارالحکومت مظفرآباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے خواتین بالخصوص طالبات کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔
کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں سواریوں کو اٹھانے اور منزل مقصود تک لے جانے میں مقامی سوزوکیوں کا اہم کردار ہے تاہم جہاں ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر ہیں وہاں خواتین کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔
سوزوکیوں کے ڈرائیور حضرات فرنٹ پر دو دو خواتین کو بیٹھاتے ہیں یا پھر سوزوکیوں کے پیچھے خواتین کو بیٹھاتے ہیں تو ساتھ مرد حضرات کوبھی ٹھونس دیتے ہیں جس سے خواتین باآسانی سفر کرنے سے گریزاں ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے طالبات اور خواتین نے اپنے سفر مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ سوزوکیوں کے ڈرائیوروں کا خواتین کیساتھ رویہ اچھا نہیں ہوتا۔ خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے مسائل کو دیکھتے ہوئے خواتین کو اسلام آباد جیسی سہولیات فراہم کی جائیں اور خواتین کیلئے الگ سے ٹرانسپورٹ چلانے کا انتظام کیا جائے۔

خورشید آباد کے مختلف قبائل کا مشاورتی اجلاس، خواجہ طارق سعید نے الیکشن مہم کا آغازکردیا

Scroll to Top