لنڈی کوتل(کشمیر ڈیجیٹل) کوتل گلاب گراؤنڈ کے قریب سے بھاری توپ خانے کا استعمال، افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا
لنڈی کوتل کے علاقے میں گلاب گراؤنڈ کے قریب سے افغانستان کی جانب بھاری توپ خانے کے استعمال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بحرین :ایرانی ڈرون اونچی عمارت سے ٹکراگیا، ویڈیو وائرل
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغان طالبان کے ٹھکانوں پر توپوں سے نشانے کیے گئے، جس کے نتیجے میں بڑی تباہی کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی توپ خانے نے سرحد پار اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے بعد سرحدی علاقے میں شدید گولہ باری کی آوازیں سنی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے بھاری نقصانات کی تفصیلات جاری
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فورسز مکمل طور پر متحرک رہیں۔
دوسری جانب کُنڑ اور ننگرہارکے علاقوں میں بھی افغان فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بھر میں ہائی الرٹ، سرکاری اداروں میں چھٹیاں منسوخ
تاحال سرکاری سطح پر نقصانات یا صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ حالات پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔




