آپریشن غضب للحق ، نوشکی سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ تباہ ، اوماری کیمپ کو بھاری نقصان

پاک فوج کی افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف  موثر اور فیصلہ کن جوابی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور طاقتور جواب دے رہی ہے اور سرحدی علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق، افواجِ پاکستان نے افغان طالبان کے کانڈکسی بیس چترال کو نشانہ بنا دیا

سیکورٹی ذرائع کے مطابق نوشکی سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک پوسٹ کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، کارروائی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت انجام دی گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ پوسٹ مکمل طور پر ناکارہ ہو گئی ۔

کارروائی کے دوران اوماری کیمپ کو بھاری نقصان پہنچا، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے طے شدہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران افغان طالبان کی مختلف پوسٹوں اور کیمپس کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور دشمن کے متعدد ٹھکانے متاثر ہوئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ مؤثر کارروائی کے دوران افغان طالبان کے اوماری کیمپ کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی جارحیت کا راستہ روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان جھنڈے چھوڑ کر فرار،پاک فوج کے جوانوں نے پرچم پر کلمہ دیکھ کر ادب سے اٹھالیا

ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب کے نتیجے میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top