ملک بھر میں ڈرونز اُڑانے پر پابندی عائد، اطلاق آج سے ہوگا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ملک میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر پاکستان میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ہر قسم کے ڈرونز اڑانے پر فوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس پابندی کا اطلاق تمام تفریحی اور کمرشل ڈرونز پر ہوگا۔

حکومتی احکامات کے مطابق، کسی بھی قسم کی سرگرمی کے لیے ڈرون کا استعمال ممنوع ہوگا اور اس فیصلے کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان کیخلاف آپریشن کب بند کرنا ہے فیصلہ وزیراعظم کریں گے، ترجمان پاک فوج

وفاقی حکومت کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے ایک بار پھر خطے میں اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کردی ،بلاول

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ڈرون اڑانے پر پابندی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

Scroll to Top