فرانس میں کیوبا کے سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس نے دنیا کو آئینہ دکھا دیا۔
دنیا بھر میں سوشل میڈیا اس وقت ایک چونکا دینے والی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا تھا جس میں ماں سے محروم ایک بندر کو کھلونا بندر کو ماں سمجھ کر لپٹے رہتے دکھایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے فیصد پاکستانی غزہ فوج بھیجنے کے حامی ہیں؟ گیلپ سروے جاری
جس پر دنیا بھر سے رنج و الم کا اظہار کیا گیا تھا تاہم اب فرانس میں کیوبا کے سفارتخانے نے عالمی برادری کی اس دکھاوے کی ہمدردی کو کھلے لفظوں میں شرمناک قرار دیا۔
کیوبن سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے پہلے حصے میں جاپان کے ایک چڑیا گھر میں موجود پنچ نامی ننھے بندر کو دکھایا گیا ہے۔
Le monde s'émeut devant le singe «Punch» qui serre une peluche, tout en ignorant la souffrance de milliers d'enfants #orphelins à #Gaza, dont toute la famille a été assassinée par Israël.
L'empathie sélective est une honte.#FreePalestine #StopGenocide #Punch pic.twitter.com/pQFKZ2njuy
— Ambassade de Cuba en France (@EmbaCubaFrancia) February 24, 2026
ماں کی ممتا سے محروم یہ بندر ایک کھلونے کو سینے سے لگائے بیٹھا ہے۔ اس منظر نے دنیا بھر کے صارفین کو جذباتی کر دیا اور ہر طرف ہمدردی کے پیغامات کی بھرمار ہو گئی۔
مگر اسی ویڈیو کے دوسرے حصے میں منظر یکسر بدل جاتا ہے،یہاں غزہ کی ایک معصوم بچی دکھائی دیتی ہے، جو اسرائیلی بمباری میں اپنے گھر اور اہلِ خانہ کو کھونے کے بعد ملبے کے ڈھیر پر کھڑی، اپنی گڑیا کو سینے سے لگائے خاموشی سے درد سہہ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ ٹرمپ تنازعِ کشمیر کو بھی بورڈ میں لا سکتے ہیں‘: غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پرانڈیا کی ’اُلجھن‘
کیوبن سفارتخانے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دنیا ایک بندر کے کھلونے سے لپٹنے پر رو پڑتی ہے لیکن غزہ میں ہزاروں یتیم بچوں کے دکھ کو نظر انداز کر دیتی ہے جن کے خاندان اسرائیلی حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔
سفارتخانے نے اس روئیے کو اپنی من مرضی کی ہمدردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تضاد انسانیت کے دعوؤں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔




