وادی لیپہ ( عبد الصبور اعوان)حکومت آزاد کشمیر کی ہدایت ، پاک فوج ، جی او سی مری کی خصوصی کاوشوں سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ایس سی او کی جانب سے مختلف کمپنیوں جن میں ٹیلی نار ،زونگ ،جیز ،یوفون کے انجینئرز نے لیپہ ویلی کا دورہ کیا۔
دورہ کے دوران ان کے ہمراہ اسٹنٹ کمشنر تحصیل لیپہ سید قمر کاظمی نے ان کمپنیوں کے انجینئرز کو لیپہ ویلی کے مختلف سائیڈ کا معائنہ کروایا۔
یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ: برف باری کے باعث راستے بند، پاک فوج کے ڈاکٹرز نے حاملہ خاتون کی جان بچا لی
اس موقع پر انہوں نے مختلف زاویوں سے سروس کی فراہمی سے متعلقہ سروے مکمل کیا جبکہ عوام علاقہ نے مختلف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں جن میں ٹیلی نار زونگ جیز یوفون کی سروس کی لیپہ میں آمد کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا یہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں اگر لیپہ ویلی میں سروس فراہم کرتی ہیں تو لیپہ کی عوام کو بہتر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم ہوگی اور اس کے علاوہ لیپہ میں پورے پاکستان آزاد کشمیر سے سیاح لیپہ کا رخ کرتے ہیں۔
ان سروسز کی فراہمی سے سیاحوں کے لیے بھی آسانی رہے گی اور سیاحت کو مزید پروموشن ملے گی۔
اس موقع پر عوام کا کہنا تھاکہ یہ تاثر غلط تھا کہ ایس سی او و دیگر کمپنیوں کو لیپہ ویلی آنے میں رکاوٹ ہے، اگر ایس سی او رکاوٹ ہوتا تو آج ایس سی او کے نمائندے خود ان کمپنیوں کے انجینئرز کو لے کر لیپہ ویلی نہ آتے۔
ایس سی او کی جانب سے دیگر کمپنیوں کو یہ آفر بھی دی گئی ہے ایس سی او کے جو وادی میں ٹاور لگے ہوئے ہیں جو انفراسٹرکچر ہے وہ دینے کے لیے بھی تیار ہے تاکہ وہ اپنی سروس دے سکیں، عوام کو ایس ای او کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی اور افر بھی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سستے موبائل پیکجز اب خواب بن گئے؟ ٹیلی کام کمپنیوں کے نئے ریٹس جاری
اس موقع پر عوام علاقہ وادی لیپہ نے حکومت آزاد کشمیر ،پاک فوج، جی او سی مری ،کمانڈر لیپہ گارڈ ،ڈی جی ایس سی او، ایس سی او کے سیکٹر کمانڈر آزاد کشمیر، پی ٹی اے کے اعلیٰ احکام اور فوکل پرسن اسٹنٹ کمشنر تحصیل لیپہ سید قمر کاظمی کا شکریہ ادا کیا ۔
عوام علاقہ کا کہنا تھا ہم یہ امید کرسکتے ہیں کہ بہت جلد یہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں اپنی سروسز لیپہ میں فراہم کرنے شروع کر دیں گی۔




