60سالہ حکیم کی کم عمر خاتون سے شادی کے چرچے، حقیقت کیا ہے؟

راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ معروف حکیم بابر نے کم عمر خاتون سے قانونی اور شرعی طور پر نکاح کر لیا جس کی ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

حکیم بابر نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہوں نے پہلے خاتون سے محبت کا اظہار کیا، پھر باقاعدہ رشتہ بھیجا اور نکاح کی رسم ادا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل چیز نیت کی سچائی اور رشتے کا شرعی و قانونی ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین بچوں کے باپ کرکٹر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی

انہوں نے کہا کہ اگر اس عمر میں انسان کے پاس صحت، ہمت اور مالی استطاعت موجود ہو تو نکاح کرنا چاہیے اور گناہ سے بچنا ہی سنت کا راستہ ہے۔ ان کے مطابق معاشرے میں جائز رشتوں کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

حکیم بابر نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر مطمئن اور خوش ہیں اور لوگوں کی دعاؤں کے طلبگار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تین بچوں کے باپ کرکٹر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اس رشتے پر بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ اہل خانہ بھی نئے شادی شدہ جوڑے کےلیے خوش ہیں۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے اس فیصلے کو ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاجبکہ بعض حلقوں میں عمر کے فرق پر بحث بھی چھڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے بچوں کیساتھ10 غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کرا کر مثال قائم کردی

ویڈیو پر اپنی آرا دیتے ہوئے اکثر صارفین نے لکھا ہے کہ زنا کو عام کرنے کے بجائے نکاح کو آسان بنایا جائے۔ کمنٹس میں نئے جوڑے کےلیے تہنیتی پیغامات اور دعائیں بھی درج ہیں۔

Scroll to Top