نیلم ویلی:موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر کی سوکالڈ اپوزیشن پر ماتم کرنے کو جی کرتا ہے، یہ الزام نہیں لگائیں گے توان کے پاس کہنے کو ہے ہی کچھ نہیں۔ان کے پاس کوئی بیانیہ ہی نہیں۔
نیلم ویلی میں شمولیتی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےمیاں عبدالوحید نے کہا کہ جب آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہو، بیانیہ نہ ہو توا نہوں نے یہی کہنا ہےانتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں،سیاسی وفاداریاں تبدیل کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر کا اہم اجلاس، صدر شاہ غلام قادر پر اعتماد کا اظہار
انہوں نے کہا کہ جیسا کل قائد حزب اختلاف نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی نے دانش سکول کے حوالے سے کوئی رخنہ اندازی کی ہے تو آج رمضان شریف سے میں فقط اتنا کہوں گا،ہمیں بہتان تراشی نہیں کرنی چاہیے۔
میاں وحید کا کہنا تھا کہ ہمیں جھوٹ کا سہارہ نہیں لینا چاہیے،ہمیں عوام کو خوش کرنے کے لیے دکھاوا یا نمائشی کام نہیں کرنا چاہیے۔
جھوٹ میں بولوں ، زاہدبولے یا بکر بولے اس کیلئے ایک واضح پیغام ہےہمارا دین دے رہا ہے،جھوٹوں پراللہ کی لعنت۔
انہوں نے کہا کہ اپنی وقتی واہ واہ کیلئے جھوٹ کا سہارہ نہیں لینا چاہیے،میں حکومت اور کابینہ کا حصہ تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیلم ویلی میں ایک دانش سکول بنے گا۔
میاں وحید کا کہنا تھا کہ لوہر نیلم میں ایک جگہ کا تعین کیا گیا وہ جگہ مس فٹ ہوئی اور کمیٹی نے دورے پر کہاکہ یہ موزوں نہیں ہے۔لوہر نیلم میں متبادل جگہ نہ ہونے پر اب سکول شاردہ میں بن رہا۔
یہ بھی پڑھیں: مہاجرین ممبران کی قائمہ کمیٹیوں میں شمولیت، میاں وحید کا موقف سامنے آگیا
موسٹ سینئر وزیر نے مزید کہا کہ وقتی واہ کرانے کیلئے کہنا کہ فلاں، فلاں نے مخالفت کی مناسب نہیں، جب آپ (شاہ غلام قادر) بڑے منصب پر فائر ہیں تو آپ کو دلیل کا سہارہ لینا چاہئے جھوٹ کا نہیں۔
یاد رہےکہ میاں عبدالوحید اور شاہ غلام قادر انتخابی حریف ہیںاور شاہ غلام قادر بھی آج کل پیپلزپارٹی پر الزامات لگا رہے ہیں جس پر میاں عبدالوحید نے بھی سخت جواب دیا ہے۔




