مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مہنگائی کے حوالے سےڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی زیرصدارت آفس چیمبرمیں ضلعی پرائس کنٹرل کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا۔
اجلاس مجسٹریٹس‘ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد کے علاوہ تاجر تنظیم ہاء کے نمائندگان اور مختلف مکاتب افکار کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرمظفرآباد نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ ماہ رمضا ن المبارک 2025 کے دوران عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاء خوردو نوش‘ سبزی وفروٹ و گوشت وغیرہ کے معیار /کوالٹی کے حوالہ سے غرض و غائت بیان کی۔ باہمی مشاورت کے ساتھ دوران اجلاس درج ذیل فیصلہ جات کیے گے۔
رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر سستے بازار لگانے کا فیصلہ بھی ہوا۔ جس کا اہتمام میونسپل کارپوریشن کرے گی۔ دوران رمضان المبارک مرغ ایسوسی ایشن مظفرآبادنے سرکاری سطح پر جاری ہونے والے مرغ کے انراخ میں مطابق ریٹ لسٹ فی کلو 05 روپے کم فروخت کرنے پررضامندی ظاہر کی۔
رمضان المبارک میں مرغ کے انراخ معمول سے 5 روپے فی کلو کم کے حساب سے جاری کیے جائیں گے جس سے عوام الناس کو مرغ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک ریلیف دیا گیا ہے۔ مرغ کی دکانو ں پر صفائی ستھرائی کا خاص خیا ل رکھے جانے کی ہدایت کی۔
سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن مظفرآباد نے شہریان مظفرآباد کو دوران رمضان المبارک ریلیف دیتے ہوئے سبزیات کی حد تک مانسہرہ سے جاری شدہ سرکاری انراخ جبکہ فروٹ کی حد تک راولپنڈی سے جاری شدہ انراخ کے مطابق بدوں اضافہ فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا کہ میعاری پکوڑا سموسہ بنانے کے ساتھ ساتھ جاری شدہ ریٹ لسٹ پینا فیلکس بنا کر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں گے۔ ددوھ،دہی کے ریٹس میں دوران رمضان کسی قسم کا اضافہ نہ ہونے کا فیصلہ ہوا اور معیار کو چیک کرنے کے لیے مختلف ٹیم ہاء ترتیب دی گئی ہیں۔
انسپکٹر اوزان و پیمائش ایک ہفتہ کے اندر مظفرآباد کے اندر تمام دوکاندارون کے پاس موجود اوزان و پیمائش کے آلہ جات کوStandardizedکر کے رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تما م ادارے شہریوں کو دوران رمضان ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں گے۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آج آلو 90 ، تھوم ، 690 ، پیاز سرخ، 90 سے 110، ٹماٹر ،70 ، پھول گوبھی، 35 سے 45، کدو 90 سے 110 روپے،لیموں 150 سے 170 ۔پالک 40 روپے ، کڑم گڈی، 40 ، کڑم دیسی ، 80 روپے ، چقندر 130روپے ،مٹر 100 ،مولی،40 روپے قیمتیں مقررکی گئیں۔
دوسری جانب سیب 160 سے 210 ،سیب ایرانی410، سیب کالا کولو،260 روپے ، کیلا 240 روپے۔ کینو مالٹا ، مالٹا سواتی ، مالٹا شکری، مالٹا بلڈ کی قیمتیں 210 سے 360 روپے تک فروخت کیا گیا۔ انگور 510، امرود، 210، انار قندھاری،460 روپے ، بیروفی کلو ، 150 روپے ، اسٹرابری510 ،گنڈیری 130 روپے قیمت مقرر کی گئی