افغانستان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاکستان کی حالیہ کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی فہرست منظرِ عام پر آگئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، پکتیکا، خوست اور ننگرہار کے مختلف اضلاع میں کی گئی اس کارروائی میں آپریشنل سطح کی قیادت کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور متعدد اہم کمانڈرز جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
پکتیکا صوبہ کے ضلع برمل میں واقع “کیمپ الجہاد” پر حملے میں 22 اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ان میں احمد خان (بالا حصار)، محمد یوسف (شیرخان)، عبداللہ (کلی حلیم)، سمیع اللہ (دشت ارچی)، نور احمد (برمل)، حامد اللہ (جاغوری)، جمیل احمد (خان آباد)، ناصر احمد (چمکاری، غزنی)، سلیمان خان (دشت لار)، فیاض احمد (پنجشیر)، شہاب الدین (شینوار)، کریم اللہ (شہرک)، حبیب اللہ (چرخ سوات)، رضا خان (پشت رود)، قیس احمد (دیر بالا)، یوسف جان (بڈھ بیر)، فضل اللہ (شیخ آباد)، نادر احمد (شمالی وزیرستان)، نعمت اللہ (نجراب)، رفیق اللہ (برلای)، رحمت اللہ (قلعہ نو) اور بشیر احمد (دشت شور) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغانستان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر بڑی کارروائی، متعدد دہشت گرد کمانڈر ہلاک
خوست صوبہ کے سرحدی علاقوں، جو حقانی نیٹ ورک کے زیرِ کنٹرول ہیں، وہاں موجود کیمپوں میں بلال خان (سوات)، اسد اللہ (خیبر)، طاہر حسین (میانوالی)، شعیب احمد (شمالی وزیرستان)، فیاض خان (دیر بالا)، نعمان احمد (خیبر)، رحمت اللہ (پکتیکا)، عارف خان (ننگرہار) اور فاروق احمد (کاپیسا) مارے گئے ہیں۔
اسی طرح ننگرہار کے اضلاع خوگیانی، غنی خیل اور بہسود میں موجود مراکز پر کارروائی کے دوران نیک محمد (قندھار)، احمد (مینگورہ سوات)، فضل احمد (کالام سوات)، ناصر (خیبر)، حبیب (میران شاہ)، شفیق (بہاولپور)، سمیع (ڈی جی خان)، کریم (بنوں)، رفیق (کالا سوات)، نعمت اور یاسر (شمالی وزیرستان) کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مراکز میں موجود دہشت گرد پاکستان میں شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔




