ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8: پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو(کشمیر ڈیجیٹل)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹا س جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتاریاں اور دکانیں سیل

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نےٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

مزید یہ کشمیر ڈیجیٹل:صدقہ فطر اور فدیہ کی رقم کتنی ہوگی؟ نئی لسٹ جاری

نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں ٹاس کے وقت ہلکی بارش جاری ہے تاہم پچ کو فی الحال کور کیا گیاہے ۔

اہم میچ سے قبل قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق فخر زمان اور ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

گروپ اسٹیج پر دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیتے ہیں، گروپ اے میں پاکستان دوسرے نمبر پر تھا جبکہ نیوزی لینڈ گروپ ڈی میں دوسرے نمبر پر تھی۔

Scroll to Top