مظفرآباد: چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ آزادکشمیر چودھری عنصر اقبال نے چارج سنبھالنے سے قبل ہی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
چودھری عنصر اقبال نےویڈیو پیغام میں کہا کہ نامزدگی پر وزیراعظم کا مشکور ہوں اور پیپلزپارٹی کی پوری قیادت کا مشکور ہوں، میں مظفرآباد تھا اور میں نے سٹڈی کی ہے کہ صرف 3 سے 4 ماہ ہیں جن میں ڈیلیو نہیں کرسکوں گا اس لئے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوور سیز کنونشن ،آزادکشمیر حکومت کے لیز پر پابندی ختم کرنے سمیت بڑے فیصلے
میری خواہش ہے کہ جب میں کسی عہدہ پر آئوں تو ڈیلیور بھی کروں ، میں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ڈڈیال سمیت آزادکشمیراور اوورسیز بھر سے مجھے مبارکباد دینے والے بھائیوں کا مشکور ہیں
چودھری عنصر اقبال نے کہا کہ آگے الیکشن آ رہے ہیں اور ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے الیکشن کے حوالے سےکہ کس کی حمایت کی جائے۔میں لوگوں کیساتھ مل ہی چلوں گا، ہم ٹیم کی صورت میں آگے بڑھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی برطانیہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری انصر اقبال کو حکومت آزاد جموں و کشمیر نے چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ آزاد جموں و کشمیر اور بینک آف اے جے کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کیا تھا
یہ بھی پڑھیں: اوور سیز کانفرنس ،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت
چوہدری عنصر اقبال کا آبائی تعلق ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال سے ہے اور ڈڈیال میں انکا وسیع حلقہ احباب ہے انتخابی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی سیاست میں وہ نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔




