خضدار(کشمیر ڈیجیٹل)بلوچستان کےشہر خضدار میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھی اسی وقت بلوچستان کے علاقے خضدار سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ،میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا،طارق فضل چوہدری
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 83 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے مسلسل جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس ، ماہرین نے بھی انتباہ جاری کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرا، بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ
جھٹکے زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہری احتیاطاً گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کنڈل شاہی ،ثقلین فدا کاظمی کا تگڑا وار، مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی
ماہرین کے مطابق کم شدت کے زلزلے عام طور پرزیادہ تباہ کن نہیں ہوتے تاہم احتیاطی تدابیراختیار کرنا ضروری ہے، ضلعی انتظامیہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اوورسیز کنونشن: حکومت کا دارالحکومت مظفرآباد میں بروز پیر عام تعطیل کا اعلان
علاقے میں زلزلہ رات نو بجے آیا، زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 83 کلو میٹر شمال مشرق علاقے کو قرار دیا گیا ہے




