مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) تحصیل مفتی مظفرآباد کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں طلائی زیورات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مہنگائی کے باعث عوام کو بچوں اور بچیوں کی شادیوں میں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورتحال میں اسلامی تعلیمات کے مطابق میانہ روی اور سادگی اختیار کرنا ہی بہتر راستہ ہے۔ اس ضمن میں علماء کرام عوام الناس کی مؤثر رہنمائی کر سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گھریلو بجلی صارفین پر فکسڈ چارجزعائد،نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری
تحصیل مفتی مظفرآباد نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبات اور دیگر مواقع پر عوام کو اس بات کی تلقین کریں کہ شادی بیاہ میں بے جا مطالبات، اسراف اور غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے اور سادگی کو فروغ دیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سماہنی: آٹے کا بحران، اسسٹنٹ کمشنر کلیم عباس کاسخت نوٹس ،اعلیٰ حکام کو مراسلہ جاری
سرکلر میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ شادیوں میں بغیر طلائی زیورات کے نکاح کو رواج دیا جائے، اور اگر زیورات لینا ناگزیر ہو تو اسے صرف ایک تولہ تک محدود رکھا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باغ پولیس کی بڑی کارروائی، سنوکر کلب سے متعدد طلباء گرفتار
اسی طرح دیگر فضول رسومات کے خاتمے اور سادہ تقاریب کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
تحصیل مفتی مظفرآباد کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بے جا اسراف سے منع کیا گیا ہے ۔ معاشی صورتحال کے پیش نظر عوام بے جا اسراف سے گریز کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی فضول رسوم ورواج غریب لوگوں کیلئے بھی تکلیف دہ ہیں۔ ان رسوم سے گریز کیا جانا چاہیے ۔




