سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل)تحصیل سماہنی میں آٹا کی عدم فراہمی کا اسسٹنٹ کمشنر سید کلیم عباس نے نوٹس لیتے ہوئےرمضان المبارک سے قبل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی
آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے دفتر اسسٹنٹ کمشنر سماہنی سید کلیم عباس کی جانب سے تحصیل سماہنی میں آٹا کی عدم فراہمی کا سخت نوٹس لے لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سماہنی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع بھمبر کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے صورتحال پر فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سام سنگ گلیکسی S26 سیریز کی لانچنگ تاریخ کا باضابطہ اعلان، پری ریزرویشن شروع
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحصیل سماہنی کے مختلف علاقوں سے روزمرہ آٹا کی فراہمی نہ ہونے کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں، جس کے باعث عوام الناس شدید پریشانی اور اضطراب کا شکار ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں موسم صاف ؛ برف باری کے باعث تولی پیر، سُدھن گلی اور وادی لیپہ سمیت متعدد راستے تاحال بند
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ علاقہ کی آٹا کوٹہ کے مطابق فراہمی یقینی نہیں بنائی جا رہی۔اسسٹنٹ کمشنر سماہنی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی ہے کہ تحصیل سماہنی میں آٹا کی باقاعدہ اور منصفانہ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔۔
اس ضمن میں کی جانے والی کارروائی سے دفتر اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا جائے۔ مراسلے میں اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک سے قبل عوام کو آٹا کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔




