عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہیں درست نہیں، بیرسٹر گوہرکی وضاحت

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی سے تائب ہوگئے ہیں ۔

پی ٹی آئی کے موجودہ حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ چیف جسٹس نے مہربانی کرتے ہوئے آج تمام کیسز سماعت کیلئے لگادیئے، تین کیسز کل پر چلے گئے ۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کہ ہماری 8 فروری کی کال پر پنجاب میں سختی کی گئی لیکن سب چیزوں کے باوجود پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں لوگوں نے احتجاج، پہیہ جام ہڑتال کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میراکبر کو عزت دی مگر انوارالحق کیساتھ ملکر سازشیں کرتا رہا،سردار تنویر الیاس

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی کی خبریں درست نہیں صرف افواہیں پھیلائی جاتی رہی ہیں جو لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں یہ بالکل غلط ہے۔عمران خان اب اسلام آباد پر چڑھائی سے تائب ہوگئے ہیں ۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو پوری اتھارٹی دے رکھی ہے دونوں کی صوابدید ہے کہ وہ مذاکرات کرتے ہیں یا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ہم 10 مرتبہ سپریم کورٹ اور 16 دفعہ ہائی کورٹ گئے، ہماری استدعا یہ تھی کہ سپریم کورٹ میں جو 17 کیسز ہیں انہیں لگایا جائے۔

ہمایوں دلاور فیصلے کے بعد ہم نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ یہ غیر قانونی ہے، ہم پارلیمان، عدالت سمیت ہر فورم پر اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تسنیم شوکت کا بڑا اعزاز، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی جانب سے عالمی ایوارڈ مل گیا

انہوں نے کہا کہ کسی بھی کنٹینر کی تیاری یا اس کا رخ اسلام آباد کرنے کے حوالے سے خبریں درست نہیں، بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اختیار دیا ہے وہ جو فیصلہ کریں

اگر کوئی مذاکرات یا مزاحمت کا راستہ اپنانا ہے وہ بھی اپوزیشن قائدین کی صوابدید ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم سب سے پہلے چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہو جائے

اس وقت اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا عمران خان نے کہا وہ آئندہ کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے کہ اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑیں۔

Scroll to Top