لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) ملتان سلطانز کی نیلامی کی تقریب، بولی 2 ارب 45کروڑ تک جاپہنچی
پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں بک گئی۔ ولی ٹیک نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹیم خرید لی اور اس کا نیا نام راولپنڈی چن لیا گیا۔
بولی بڑھ کر 2 ارب 45کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ملتان سلطانز دو ارب پینتالیس کروڑ روپے میں بِک گئی۔ ولی ٹیکنالوجیز نے ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ کے حقوق خرید لئے۔
ایکسپو سینٹر میں جاری تقریب میں بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
پی سی بی کی نیلامی کمیٹی نے پانچ بِڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا ہے جو اس نیلامی میں حصہ لے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردارعتیق خان کو جھٹکا، راجہ افتخار احمد کا مسلم کانفرنس چھوڑنے کا اعلان
اہل قرار پانے والی کمپنیوں میں ڈی ایس ایم (ڈہرکی شوگر ملز)، ولی ٹیکنالوجیز، سی ڈی وینچرز، پارٹیکل اگنائیٹر اور ایم نیکسٹ نامی گروپ شامل ہیں۔
دو ارب پچیس کروڑ روپے کی بولی پارٹیکل ایگنائیٹرز ن وینچرز نے لگائی. اس کے جواب میں سی ڈی وینچر نے 2 ارب 26 کروڑ کی بولی لگا دی۔ ٹائم آؤٹ ہوا اور اس کے بعد پارٹیکل ایگنائیٹرز ن وینچرز کی طرف سے بولی بڑھا کر 30 کروڑ ہو گئی۔
اس کے جواب میں سی ڈی وینچرز نے یک مشت پانچ کروڑ روپے برھا کر 2 ارب 35 کروڑ روپے کی بولی لگا دی۔ اس کے جواب میں ولی ٹیکنالوجی نے 245 کروڑ روپے بولی لگا دی۔
پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز کی فروخت کے بعد ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ سی ڈی وینچرز کی جانب سے ابتدائی طور پر 2 ارب 6 کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی۔
جس کے بعد ولی ٹیکنالوجیز نے 2 ارب 7 کروڑ جبکہ پارٹیکل اگنائیٹر نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 2 لاکھ 15 ہزار روپے کی بولی لگائی۔
جس کے بعد نیلامی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور تمام امیدواران کی جانب سے مسلسل قیمتیں لگائی جارہی ہیں۔
اس وقت سی ڈی وینچرز کی جانب سے 2 ارب 30کروڑ کی قیمت لگائی جاچکی ہے۔
ولی ٹیکنالوجیز نے بولی کو آگے بڑھاتے ہوئے 2 ارب 45 کروڑ روپے تک لے گئے
پاکستان سپرلیگ کیلئے اگلے پندرہ سال کیلئے ملتان سلطان 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت ہوگئی
آکشن کا عمل آگے بڑھنے پر ایک بڑی پارٹی ایم نیکسٹ بولی کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ ملتان سلطانز کی بولی ایک سو 82 کروڑ روپے سے شروع ہوئی تھی۔ سی ڈی وینچرز نے 183 کروڑ بولی لگادی۔
اس کے جواب میں ولی ٹیکنالوجی نے ایک سو 90 کروڑ بولی لگادی۔ اس کے بعد سی ڈی وینچرز نے 191 کروڑ روپے بولی لگادی۔
دو سو پانچ کروڑ روپے بولی لگادی جس کے جواب میں سی ڈی وینچرز نے دو سو چھ کروڑ روپے بولی لگادی۔
اس مرحلہ پر اییم نیکسٹ نے ٹائم آوٹ لے لیا۔ ولی ٹیکنالوجی نے دو ارب سات کروڑ روپے بولی لگادی۔
پارٹیکل ایگنائیٹرز نے دو ارب 14 کروڑ روپے بولی لگادی۔
سی ڈی وینچرز نے آگے بڑھ کر دو ارب 15 کروڑ روپے بولی لگادی۔
پارٹیکل ایگنائیٹرز نے مزید بڑھ کر دو ارب 18 کروڑ روپے بولی لگادی۔
سی ڈی وینچرز نے دو ارب 19 کروڑ روپے بولی لگادی۔ اس کے جواب میں ولی ٹیکنالوجی نے دو ارب 20 کروڑ روپے بولی لگادی۔ پارٹیکل ایگنائیٹرز نے دو ارب 25 کروڑ روپے بولی لگادی
اس کے جواب میں سی ڈی وینچر نے 2 ارب 26 کروڑ کی بولی لگا دی
پارٹیکل ایگنائیٹرز نے پانچ منٹ کا ٹائم آوٹ لے لیا .




