آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
کپتان پاؤل سٹئرلنگ نے میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، جس پر سری لنکن ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیپال کرکٹ ٹیم کو اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے ہر وقت دستیاب ہوں : ڈیل اسٹین
سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا نے 56 رنز او کمنڈو ینڈس نے 44 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ آئرلینڈ کے جارج ڈوکریل اور بیری مکارتھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور مارک اور گریتھ نے 1،1کھلاڑی کوآؤٹ کیا ۔
سری لنکا کی طرف سے دئیے گئے 163 رنز کے جواب میں پوری آئرش ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ ہیری ٹیکٹر 40 اور راس اڈائر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے زبردست قدم اٹھایا،آئی سی سی یکساں سلوک یقینی بنائے، سابق برطانوی کرکٹر
سری لنکا کے مہیش تھیکشنا اور ونند وہسارنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ۔
فتح کے ساتھ سری لنکا نے گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی اور اگلے میچز کے لیے اعتماد حاصل کیا جبکہ آئرلینڈ کو اگلے میچ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی ۔




