بجلی مزید مہنگی: فروری کے بلز میں اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی الیکٹرک ایجنسی نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

پاکستان نیشنل الیکٹرک ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی فی یونٹ 28 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سانحہ چیلنج ،داعش کاپورا نیٹ ورک پکڑا گیا،وزیرداخلہ محسن نقوی

مہنگی بجلی کا اطلاق فروری کے ماہانہ بلوں میں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دولت، شہرت،مہنگی گاڑیاں، معروف صنعتکار سی جے رائے کا افسوسناک انجام

تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس فیصلے سے مستثنا قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث ان صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ، عمران خان، شاہ محمود قریشی کے13 مقدمات سماعت کیلئے مقرر

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں دسمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔ نیپرا نے اس درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Scroll to Top