پاکستان سپر لیگ میں ری ٹینشن کے عمل کے دوران صائم ایوب نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، جس نے کرکٹ حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی ہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ریلیز کیے جانے کے بعد صائم ایوب کو حیدر آباد کی ٹیم نے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں ری ٹین کر لیا۔ اس ری ٹینشن کے ساتھ ہی صائم ایوب کا پی ایس ایل معاوضہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، 4پاکستانی کھلاڑی شامل
حیدر آباد کی ٹیم نے ری ٹینشن لسٹ میں جارح مزاج عثمان خان کو بھی شامل رکھا ہے، جنہیں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے کے عوض برقرار رکھا گیا ہے۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں معاذ صداقت کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا، جبکہ گولڈ کیٹیگری میں عاکف جاوید ایک کروڑ 96 لاکھ روپے کے معاوضے پر ٹیم کا حصہ برقرار رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا
یہ ری ٹینشن فیصلے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لیے ٹیموں کی حکمتِ عملی اور کھلاڑیوں کی قدر کو نمایاں کرتے ہیں۔




