اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سینیٹر مشال یوسفزئی کے بیانات پر سخت ایکشن لے لیا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایاکہ سینیٹر مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہہ دیا ہے کہ بہت ہوگیا۔اب مشال یوسفزئی کے خلاف ایکشن لیں گے۔
بیرسٹرگوہر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف کسی قسم کی زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔”
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ،چاندی میں سرمایہ کاری کا رحجان
بیرسٹر نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا۔ آج ملک وقوم کی بہتری اور بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بات ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا فیملی پر اگر کوئی جملے کسے گا تو پارٹی میں اس کیلئے کوئی جگہ نہیں۔۔
کیا آپ کو پورے ملک میں جملے کسنے کیلئے کوئی اور نہیں ملا سوائے ان کے خاندان کے. بس بہت ہوگیا. اگرکوئی بانی پی ٹی آئی کی فیملی پرجملے کسے گا وہ پارٹی میں نہیں رہے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں اختلافات کے متعلق سوالات کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے، اس میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔ اگر میں چیئرمین ہوں تو ایک سیاسی ورکرکا بھی حق ہے کہ وہ مجھ سے اختلاف کرے۔
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے متعلق سوالات کے جواب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں نے بڑا واضح کہہ دیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے خلاف بولنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا۔
مریم ریاض وٹو نے سینیٹر مشعال یوسفزئی کی رکنیت معطل کرنےکامطالبہ کردیا بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پی ٹی آئی کی رہنما سینیٹر مشال یوسفزئی کی پارٹی رکنیت ہی معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
مریم ریاض وٹو نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،
بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایات دی تھیں کہ اگر مشال یوسفزئی نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے۔ مریم ریاض وٹو نےسلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب بانی کی ہدایات پر عملدرآمد کا وقت آ گیا ہے۔
مریم ریاض وٹو نے سینیٹر مشال یوسفزئی کے ایک ٹی وی پروگرام میں کہی باتوں پر غصےکا اظہار کیا اور کہا، بانی کی اپنی بہنوں سے جو بھی بات ہوئی ہے، وہ ان کا ذاتی اور خاندانی معاملہ ہے۔
مریم ریاض وٹو نے لکھا آج جب بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خدشات پر پارٹی کارکن پریشان ہیں، ایسے وقت میں توجہ ہٹانے کے لیے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں اور جان بوجھ کر ایک نیا تنازع کھڑا کیا جا رہا ہے۔
سلمان اکرم راجا کا بھی مشعال یوسفزئی کے خلاف بیان آ گیا پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی مشال یوسفزئی کےخلاف 8 فروری کے بعد سخت ایکشن لینے کا بیان دے دیا۔
سلمان اکرم راجا نے مشعال یوسفزئی پر الزام لگایا کہ بظاہر لگتا ہے پی ٹی آئی کے خلاف ایک منظم انداز میں مہم جاری ہے، ہم جانتے ہیں کہ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے پر کس کو دکھ ہوا اور کون ایسا نہیں چاہتا تھا۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جس طرح وزیراعلیٰ بنے وہ سب کے سامنے ہے، میں سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑا رہا۔
علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی کو جھوٹا قرار دےدیا بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ مشال یوسفزئی جن کی ہدایات پر جھوٹ بولتی ہیں وہ ان کی ذمے داری پوری کررہی ہیں۔ علیمہ خان نے مزید کہا، مجھے لگتا ہے کہ مشال یوسفزئی بانی کی خیرخواہ نہیں ہیں۔
مشعال یوسفزئی کے تنازعہ کا پس منظر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر مشال یوسفزئی سے متعلق پی ٹی آئی کے اندر سامنے آنے والا یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے دھرنا دیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہد خان آفریدی مظفرآباد پہنچ گئے،اپریل تک لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل کرنے کا اعلان
اس دھرنے کے متعلق ایک نیوز چینل کے ٹاک شو میں سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی کے اہلِ خانہ (بہنوں)نے سلمان اکرم راجہ سے رابطہ کر کے دھرنا ختم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔
پارٹی قیادت نے مشال یوسفزئی کے اس بیان کو غلط قرار دیا اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کی بہن علیمہ خان سے منسوب دھرنا ختم کرنے سے متعلق باتوں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔
مشعال یوسفزئی کا علیمہ خان سے تنازعہ پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے درمیان حالیہ دنوںفروری 2026 میں شدید لفظی جنگ جاری ہے۔
مشعال یوسفزئی نے علیمہ خان کے متعلق درج ذیل اہم باتیں کہی ہیں:
بیان کواے آئی جنریٹڈ قرار دینا علیمہ خان کی جانب سے مشعال یوسفزئی پر تنقید جس میں علیمہ خان نے انہیں بانی پی ٹی آئی کا “خیر خواہ” نہ ہونے اور جھوٹ بولنے کا طعنہ دیا تھا کے جواب میں مشعال نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کردہ ہو سکتی ہے۔
علیمہ کے میڈیا پر بات کرنے سے ممانعت کا بیان مشعال یوسفزئی کے جس بیان پر سب سے زیادہ سخت ردعمل آیا وہ یہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کو میڈیا پر بیانات دینے سے سختی سے منع کر رکھا ہے اور صرف اپنی دوسری بہن نورین نیازی کو میڈیا سے بات کرنے کی اجازت دی ہے۔
علیمہ خان پر تبصرہ کرنے کو وقت کا زیاں کہا مشعال نے یہ بھی کہا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کی وجہ سے ان کے لیے قابل احترام ہیں لیکن وہ علیمہ خان کے بیان پر تبصرہ کرنا “وقت کا ضیاع” سمجھتی ہیں۔ مشعال
یوسفزئی پر علیمہ خان کا سخت الزام
یہ تلخی اس وقت بڑھی جب علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی پر بانی پی ٹی آئی کی خفیہ میڈیکل رپورٹ لیک کرنے اور ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔
دوسری جانب،سلمان اکرم راجہ نے مشعال یوسفزئی کے خلاف تادیبی کارروائی کا اشارہ بھی دیا ہے۔




