انوارالحق کے الزامات بے بنیاد،پی ٹی آئی آزادکشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو الیکشن لڑنے کی دعوت

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم انوار الحق کا عوامی ایکشن کمیٹی پر فارن فنڈنگ کے حوالے سے بیان بالکل جھوٹ پر مبنی ہے۔آزاد کشمیر کی قیادت کا یہی فیصلہ ہے کہ منحرف ارکان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، لیکن فائنل فیصلہ عمران خان کریں گے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل تحریک انصاف آزاد کشمیر میر عتیق الرحمن نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام کشمیر پوائنٹ میں واحد اقبال بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف آزادکشمیر میر عتیق الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ پاکستان میں رجیم چینج آتے ہی گلگت بلتستان کے بعدآزادکشمیر میں بھی تبدیلی آگئی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گرا کر نئی حکومت قائم کردی گئی ۔اور عمران خان کے بلانے پر بھی انوارالحق اور دیگر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے ممبران اسمبلی نے عشائیہ میں شرکت نہیں کی۔

پیپلزپارٹی ، مسلم کانفرنس ، مسلم لیگ ن نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو ریس کیمپ میں تبدیل کردیا، یہاں لوگوں کو نوکریوں کی ، سکیموں کی ، آٹاسبسڈی کی ، روٹی ، کپڑا اور مکان کے پیچھے لگادیا اور خود اقتدار کے مزے لوٹنے لگے ، لوگوں کو کشمیر کے نام پر دھوکہ دیا جانے لگا۔حکمرانوں کے دھوکے کے باوجود کشمیر ی عوام آجب بھی تحریک آزادی اور مقبوضہ کشمیر عوام اور الحاق پاکستان کیساتھ کھڑی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں میر عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اکثریت نے انوارالحق کو ووٹ دیئے جب ہم نے ان کو شوکاز نوٹس بھیجے تو آزادکشمیر میں ہماری جماعت کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ جن لوگوں نے پارٹی سے بے وفائی کی ان کی پارٹی میں واپسی تو ممکن نہیں مگر عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے پارٹی کو قبول ہوگا۔ ۔

میر عتیق الرحمن کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا الیکشن میں حصہ لینا حق ہے اور ہر شہری کا آئینی حق ہے کہ وہ آزادامیدوار الیکشن لڑے یا جماعت رجسٹرکروا کر الیکشن میں حصہ لے مگر پاکستان اور آزادکشمیر میں سب سے زیادہ مقبول جماعت تحریک انصاف ہے اور جس طرح پاکستان میں 80 فیصد لوگ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اسی طرح آزادکشمیر کی عوام بھی عمران خان کو چاہتی ہے ۔

میر عتیق الرحمن کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ انوارالحق اپنی حکومت کو طول دینا چاہتے ہیں ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات اگر مان لئے جاتے تو ریاست بھر میں اتنا بڑا احتجاج نہ ہوتا ۔ عوامی احتجاج کے بعد اگر بجلی بلوں میں کمی اور آٹا ،چینی پرسبسڈی دینا تھی تو انوارالحق کی اپنی پالیسی کہاں ہے ۔

میر عتیق الرحمن کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم انوار الحق کا عوامی ایکشن کمیٹی پر فارن فنڈنگ کے حوالے سے بیان بالکل جھوٹ پر مبنی اور سراسر غلط ہے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی ہو یا آزادکشمیر کا کوئی بھی شہری ہو وہ ملک سے دشمنی نہیں کرسکتا ۔ انوارالحق اپنی نالائقی چھپانے اور اپنی غلطیاں سدھارنے کے بجائے دوسروں پر الزام تراشی کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ اگرانہیں معلوم ہے تو اس بندے کیخلاف کارروائی کیوں کرتے ۔ اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے دوسروں پر الزامات قابل مذمت ہیں ۔ وزیراعظم انوارالحق جس طرح وزیراعظم بنے پوری قوم جانتی ہے ۔

آسٹریلیا، انگلینڈ میچ کے دوران بھارتی ترانہ چل گیا، آئی سی سی سے وضاحت طلب

Scroll to Top