فوادچوہدری

فراڈ کیس : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسلام آباد کی عدالت نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

مدعی مقدمہ ملک محمد ظہیر بھی اپنے وکیل فرحان منظور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، فواد چودھری کیخلاف کیس کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ممبر الیکشن کمیشن سید نظیرالحسن گیلانی کی تقرری چیلنج، سماعت 10 فروری کو مقرر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فراڈ کیس پر سماعت کی۔ اسلام آباد کی عدالت نے کل استغاثہ کے گواہان کو بھی طلب کرلیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے کل استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور اسلامی فوجی اتحاد کی دہشت گردی کے خلاف تعاون پر اہم ملاقات

فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر بھی کل ہی دلائل ہوں گے۔ فواد چوہدری کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے فواد چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی،سابق وفاقی وزیر نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے کل استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور اسلامی فوجی اتحاد کی دہشت گردی کے خلاف تعاون پر اہم ملاقات

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی،فواد چودھری کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر بھی کل دلائل طلب کر لئے ہیں

سابق رہنما استحکام پارٹی فواد چودھری کیخلاف کیس کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Scroll to Top