بھمبر:یونیورسٹی کے طلباء وطالبات انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)یونیورسٹی آف بھمبر سٹی و مین کیمپس میں طلباء طالبات نے یونیورسٹی کا مین گیٹ بند کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

طلباء طالبات کی جانب سے احتجاجی بینرز آویزاں۔طلبہ تھک گئےاور’’یونیورسٹی انتظامیہ ستو پی کر سو گئی‘‘گیٹ پر احتجاجی بینرز آویزاں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ : نامنوٹہ کے مقام پررکشہ حادثہ ، نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی

یونیورسٹی آف بھمبر میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔صفائی کے ناقص انتظامات اور بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی پر طلبہ سراپا احتجاج۔

یونیورسٹی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے، طالبات کا انتظامیہ کو الٹی میٹم جاری ۔

طالبات نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام یونیورسٹی انتظامیہ کی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کا نوٹس لیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انڈیا کے خلاف میچ سے دستبرداری: پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ سفر پر سوالیہ نشان

اور ’’ڈی ایس اے‘‘ کو فوری تبدیل کرکے نئے ڈی ایس اے کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ طالبات کے مسائل حل ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف بھمبر سٹی کیمپس میں طلبا و طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کیخلاف شدید احتجاج کیا، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر کی خطے میں کشیدگی پر سعودی عرب کے ’مدبرانہ موقف‘ کی بھرپور تعریف

صاف پانی، صفائی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، طلبا کا مین گیٹ بند کر کے احتجاج۔طلبا تھک گئے، انتظامیہ سو گئی مین گیٹ پر فلیکس و بینرز آویزاں کردیئے۔

Scroll to Top