موٹر سائیکل خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے فیسل ڈیجی مال کی جانب سے ہونڈا CG 125 کی ایسی پیشکش سامنے آ گئی ہے جو خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
فیسل ڈیجی مال پر موجود موٹر سائیکل لسٹنگ کے مطابق صارفین ہونڈا CG 125 کو ماہانہ اقساط کی سہولت کے تحت حاصل کر سکتے ہیں، جہاں ابتدائی اقساطی منصوبے میں چھ ماہ کے لیے صفر فیصد منافع کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
لسٹنگ کے مطابق ہونڈا CG 125 کی ڈیجی مال قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے صارفین مختلف ادائیگی کے آپشنز کے تحت ادا کر سکتے ہیں۔ اس پیشکش میں قلیل مدتی اور طویل مدتی دونوں اقساطی منصوبے شامل ہیں، جن میں زیادہ سے زیادہ ادائیگی کی مدت 48 ماہ تک رکھی گئی ہے، جس میں ماہانہ تقریبا 10 ہزار روپے پیمنٹ رکھی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آسان اقساط پر ہونڈیاسMM-70cc موٹر سائیکل حاصل کرنے کا سنہری موقع
مزید یہ کہ چھ ماہ کے اقساطی منصوبے میں 0 فیصد منافع کی شرط لاگو ہوتی ہے، جبکہ اس سے زائد مدت کے لیے منتخب کیے جانے والے منصوبوں میں ماہانہ اقساط کی رقم مدت کے انتخاب کے مطابق مقرر کی جاتی ہے۔ صارفین اپنی سہولت کے مطابق اقساطی مدت منتخب کر سکتے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ فیسل ڈیجی مال ملک بھر میں نیشن وائیڈ اسٹور پک اپ کی سہولت فراہم کر رہا ہے، جس کے تحت خریدار پاکستان کے مختلف نامزد مقامات سے اپنی موٹر سائیکل وصول کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین کو موٹر سائیکل کی ترسیل کے بجائے خود اسٹور سے وصولی کا آپشن دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہونڈا پاکستان نے سِوک 2026 فیس لفٹ کی تعارفی قیمتیں جاری کر دیں
ہونڈا CG 125 کی خریداری کے خواہش مند افراد فیسل ڈیجی مال کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آرڈر دے سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم کے مطابق مکمل شرائط و ضوابط فیسل ڈیجی مال کی پالیسی پیج پر دستیاب ہیں، جہاں اقساطی منصوبوں اور ادائیگی کے تمام اصول واضح طور پر درج ہیں۔نیچے دیے گئے ٹیبل میں چیک کریں…





