واشنگٹن(کشمیر ڈیجیٹل)امریکی انتظامیہ نے 30 ستمبر 2026 تک تقریباً 65 ہزار اضافی ایچ 2 بی عارضی گیسٹ ورکر ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ گیسٹ ورکر ویزے ان امریکی کمپنیوں کو دستیاب ہونگے جنہیں مقامی لیبر کی کمی کے باعث شدید مالی نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میگا مالیاتی اسکینڈل،ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ کو عہدے سے ہٹا دیا
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے تحت ایچ 2 بی موسمی گیسٹ ورکر ویزوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا جس کے بعد سالانہ دستیاب ویزوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہوگئی۔۔
اس امریکی اقدام سے غیر ملکی باشندوں اور امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے نوکری کے دروازے کھل جائیں گے ۔
امریکی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کے بعد پاکستانی نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع بڑھ گئے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کٹ کی رونمائی ملتوی،پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ پیر کو متوقع
اس اقدام سے تعمیرات، ہوٹلنگ، لینڈ اسکیپنگ اور سی فوڈپروسیسنگ جیسے شعبوں کوفائدہ پہنچے گا، جہاں امریکی کمپنیوں کوورکرزکی شدید کمی کا سامنا ہے۔
امریکا میں موسمی کاروبار سے وابستہ کمپنیوں، خصوصاً ہوٹل انڈسٹری، طویل عرصے سے اضافی ویزوں کا مطالبہ کر رہے تھے،
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: ناقص انتظامات پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر سیل
جبکہ بعض تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے امریکی صدر کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث لیبر کی کمی کی شکایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے 2025 میں صدارت سنبھالنے کے بعد امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کیا ہے۔




