واشنگٹن ڈی سی (کشمیر ڈیجیٹل )امریکہ میں برفانی طوفان کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی۔
واشنگٹن اور نیویارک سمیت درجنوں ریاستوں میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ماسکو : طوفانی برف باری، 200 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
امریکن میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 38 افراد جان کی بازی ہارگئے، 10 اموات صرف نیو یارک میں رپورٹ ہوئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونے کو تیار، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان
واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں ہر شے برف سے ڈھک گئی جبکہ وفاقی دفاتر دوسرے روز بھی بند رہے، دو روز میں 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
ساڑھے 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں ۔ یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے،عمارتیں لرز اٹھیں شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گر گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انسانی حقوق کے بغیر کوئی سودا قبول نہیں ،سابق وزیراعظم آزادکشمیر
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت یکم فروری تک نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔ ادھر کینیڈا میں بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقے برف سے ڈھک گئے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان
شدید برفباری کے باعث سکول بند کردئیے گئے۔ کینیڈا میں خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں، حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔




