مظفر آبادانتظامیہ کی نااہلی، ہر طرف پڑا کچرا بیماریاں پھیلانے لگا

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ہر طرف پڑے گندگی کے ڈھیر بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگے، وزراء اور بیورورسی کے مسکن اپر چھترمیں بھی ہر طرف لگے گندگی کے ڈھیر حکومتی اور انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کےمطابق مظفر آباد انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہر اقتدار کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہا ہے،اپر چھتر جہاں پر وزراء اور بیوروکریسی کی رہائشیں بھی موجودہیں وہاں پر بھی تمام گلیاں کچرے سے اٹی ہوئی ہیں لیکن حیران کن طور پر کسی کو اس کی فکر نہیں ہے۔

شہریوں کے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی دارالحکومت میں اگر یہ صورتحال ہے تو باقی شہروں کا کیا حال ہوگا، جگہ جگہ پڑا کچرا جہاں بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہا ہے وہاں ہی یہ سیاحت کیلئے بڑے نقصان کا سبب ہے۔

مظفر آباد، نیلم ویلی،جہلم ویلی سمیت ہر جگہ کچرا جابجا پڑا ہے ، جو سیاح ایک بار مظفر آباد یا نیلم ویلی کارخ کرتے ہیں وہ دوبارہ آنے سے پہلے سو بار سوچیں گے ،حکومت اور انتظامیہ کو فوری توجہ دے کر کچرے کا ٹھکانہ لگا نا ہوگا۔

 

Scroll to Top