وقت ختم ، ایران معاہدہ کرے ورنہ شدید حملہ کریں گے ، ٹرمپ کی دھمکی

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو شدید حملہ کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی طرف بہت بڑا بحری بیڑہ بڑھ رہا ہے، وینزویلا کی طرح اب بھی مکمل طور پر تیار ہیں، ضرورت پڑی تو طاقت اور تشدد کے ساتھ بھی مشن پورا کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وقت ختم ہو رہا ہے، ایران مذاکرات کی میز پر آئے اور جوہری ہتھیاروں سمیت دیگر معاملات پر منصفانہ معاہدہ کرے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عدالت کا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتارکرنے کا حکم

آئیوا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کیا، ایران میں فوجی کارروائی میں کوئی بھی شہری نہیں مارا گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ میری حکومت نے امریکی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ بنا دی ہیں، امریکا کو سرمایہ کاری کے لحاظ سے نمبر ون ملک بنا دیا، فوج، پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ میں ریکارڈ بھرتیاں ہو رہی ہیں، امریکا میں 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا میں تاریخی مہنگائی تھی، آج امریکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،سرحدوں کو غیر قانونی تارکین وطن کیلئے مکمل بند کر دیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں 5G سروس کا آغاز، ڈیجیٹل انقلاب کی نئی راہیں کھلیں گی

امریکا آج سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ ملک ہے، بائیڈن کے 4 سال کے دور میں امریکا میں محض ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، جبکہ ہمارے ایک سال کے دوران سرمایہ کاری کا حجم 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فرانس نے قیمتیں کم کرنے سے انکار کیا تو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دی، فرانسیسی صدر نے فوراً ہماری بات مان لی، سرحدوں کوغیرقانونی تارکین وطن کیلئے مکمل بند کر دیا ہے، امریکا کی جتنی عزت اب دنیا میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ماہرین نےسردی میں مچھلی کی کھال کھانےکے فوائد بتا دیے

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین امریکا سے 40 ارب ڈالر کا سویا بین خریدنے پر تیار ہو گیا، ہم نے اپنے کسانوں کو 12 ارب ڈالر کا پیکج ٹیرف کے پیسوں سے دیا، جاپان، برطانیہ اور آسٹریلیا امریکا میں تاریخی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں آئیوا مڈ ٹرم الیکشن مہم شروع کرنے آیا ہوں، اگر ہم وسط مدتی انتخابات ہار گئے تو امریکا بہت کچھ کھو دے گا۔

Scroll to Top