تتاپانی پونچھ(کشمیر ڈیجیٹل)تحصیل ہجیرہ پونچھ کی آخری یونین کونسل تاہی کنوئیاں کے علاقےمہاجر کالونی کھکھریالی لنک روڈ لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، سعودی ولی عہد
تتہ پانی ہجیرہ مین شاہراہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔شہری گھروں میں محصورہوگئے جبکہ اہل علاقہ نے پونچھ انتظامیہ سے سڑک بحال کروانے کا مطالبہ کردیا۔
تحصیل ہجیرہ کی یونین کونسل تاہی مہاجر کالونی کھکھریالی اور کالا ناڑ لنک روڈ مواڑہ پل کے قریب سے حالیہ بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ مقرر،ٹیم میں اعزازی واپسی
سدھنوتی اور پونچھ کے بیشتر علاقوں کا رابطہ تتاپانی ہجیرہ سے منقطع ہوگیا۔عوام علاقہ کو روزمرہ کی ا شیاءضرورت ،طلباء و طالبات کو سکول جانے میں ،مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت میں طیارے کی کریش لینڈنگ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت پانچ افراد ہلاک
عوام علاقہ نے حکومت ازاد کشمیر ،وزیراعظم آزاد جموں کشمیر ،کمشنر پونچھ ،ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر سڑک کی تعمیر کی جائے۔




