طلباء و طالبات کیلئے خوشخبری، لیپ ٹاپ اسکیم کے نئے مرحلے کا آغازہوگیا

پنجاب حکومت نے طلبا و طالبات کی تعلیم اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جدید لیپ ٹاپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ میرٹ پر فراہم کیے جائیں گے، جس کے لیے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔

اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہے کہ طلباء و طالبات پنجاب کے کسی بھی ضلع کے رہائشی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کمپنی کا تاریخ میں پہلی بارسستا لیپ ٹاپ متعارف کرانے کا اعلان

پروگرام میں بی ایس کے پہلے یا دوسرے سمسٹر کے طلبہ پبلک یونیورسٹی یا کالج، منتخب پرائیویٹ یونیورسٹی، پبلک میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالجز سے درخواست دے سکتے ہیں۔

تعلیمی معیار

پبلک یونیورسٹی یا کالج کے طلبہ کے لیے کم از کم 65 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس کے حامل ہوں۔

پبلک میڈیکل اور ڈینٹل یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے کم از کم 80 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس رکھتے ہوں۔

ڈی وی ایم کے طلبہ کے لیے کم از کم 75 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔

نرسنگ کے طلبہ کے لیے کم از کم 65 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس لازمی قرار۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم یوتھ اسکیم کے تحت ملنے والے لیپ ٹاپ کن خصوصیات کے حامل ہیں؟

دلچسپی رکھنے والے طلبہ آفیشل پورٹل cmlaptophed.punjab.gov.pk پر جا کر اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

اس پروگرام میں درخواستیں 15 فروری 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

Scroll to Top