ڈڈیال (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیرڈڈیال سے ایک انتہائی افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں قتل کی سنگین واردات نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما طیب انصاری کے بیٹے اور تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے ممبر کے بھائی عمران انصاری کو قتل کر دیا گیا۔۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر باڈی کو چمیاری کے علاقے سے برآمد کر لیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ :شوہر نے سابق اہلیہ سے عطیہ کیاگیاگردہ واپس مانگ لیا
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے لاش کو وہاں دفن کر رکھا تھابرآمدگی کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔
ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، علاقے میں غم، خوف اور بے چینی کی فضا پائی جاتی ہے اور شہری اس نوجوان کی موت کو ایک عظیم سانحہ قرار دے رہے ہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی جانب سے برفباری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق جلد سامنے آنے کی توقع ہے
تفصیلات کے مطابق عمران طیب کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ مقتول کے بھائی وقاص انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب رات تقریباً سوا آٹھ بجے واقعہ پیش آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت، جائیداد ہتھیانے کیلئے 5 شادیاں کرنیوالی لٹیری دلہن کو2سال قید کی سزا
عمران طیب اپنی دکان پر موٹر سائیکل کھڑی کر کے وقاص نامی دوست کے ساتھ گاڑی میں روانہ ہوئے، جس کے بعد ان کا موبائل فون بند ہو گیا۔ اہلِ خانہ نے رات بھر انہیں تلاش کرتے رہے مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔
آج تھانہ پولیس ڈڈیال کے ذریعے اہلِ خانہ کو اطلاع دی گئی کہ عمران طیب کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا اور لاش کو ریت میں چھپا دیا گیا تھا،
جو بعد ازاں چمیاری کے علاقے سے برآمد ہوئی۔ لاش کو پولیس کی نگرانی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے وقاص ولد ارشد ساکن چمیاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے
اس مرحلے پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہے۔ پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر اصل حقائق عوام کے سامنے لانے کی کوشش کر رہی ہے۔




