نیلم ویلی :امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر چوہدری اقبال حسن نے آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز اور اطراف میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع نیلم چوہدری اقبال حسن نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکم جاری کیا کہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج آٹھمقام میں قائم امتحانی مراکز میں دورانِ امتحان کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما ذیشان حیدر کی عوامی رابطہ مہم تیز ،کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم

حکمنامے کے مطابق امتحانات 20 جنوری 2026 سے شروع ہو رہے ہیں، جنہیں شفاف اور بیرونی مداخلت سے پاک بنانے کیلئے یہ اقدام ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیووس میں غزہ ’بورڈ آف پیس‘ پر دستخط کر دیے

امتحانی مراکز میں داخل ہونے یا کسی کو داخلے کی ترغیب دینے والوں کے خلاف دفعہ 188 اے پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ کے ساتھ نشست، نوجوانوں کو ڈیجیٹل محاذ پر قومی کردار کا شعور دیا گیا

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کے منصفانہ انعقاد کے لیے قانون پر عملدرآمد میں معاونت کریں۔

حکمنامے کے مطابق امتحانات 20 جنوری 2026 سے شروع ہو رہے ہیں، جنہیں شفاف اور بیرونی مداخلت سے پاک بنانے کے لیے یہ اقدام ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

امتحانی مراکز میں داخل ہونے یا کسی کو داخلے کی ترغیب دینے والوں کے خلاف دفعہ 188 اے پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ امتحانات کے منصفانہ انعقاد کے لیے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

Scroll to Top