مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مظفر آباد کی جانب سے موسمیاتی ایڈوائزی جاری کردی گئی ہے ۔
ٓایس ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی آزادکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے
ایس ڈی ایم کے کے مطابق نیلم ویلی سیاحتی علاقہ ہے جہاںبیرون آزاد کشمیر سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح ہر سال ان سیاحتی مقامات کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں
دوران بارش اور برف باری سیاحوں کی رہنمائی و محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور عوام الناس کی جان و مان کے تحفظ کیلئے بذیل ہدایات ،احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔
ایس ڈی ایم کے مطابق دوران بارش برف باری سیاح حضرات، مقامی افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
سیاح حضرات کو پابند کیا جائے کہ وہ دوران بارش برف باری رات کے اوقات کار میں سفر سے گریز کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کی عدم تقرری، چیئرمین کشمیر کونسل، وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
ایسے سیاح جن کے پاس چھوٹی گاڑیاں ہیں برف باری ہونے کے بعد اُن کو بالائی نیلم ویلی میں چھوٹی گاڑیاں لے جانے سے روکا جائے۔
جملہ سرکاری و پرائیویٹ گیسٹ ہاوسز کے مالکان کو آگاہ کیا جائے کہ سیاحوں کو رات کے اوقات کار میں گیس سلنڈرا ہیٹر کے استعمال سے روکا جائے۔
محکمہ سیاحت پولیس جملہ انٹری پوائنٹس پر سیاح حضرات کو موسمیاتی کیفیت کے بارے آگاہی فراہم کرے۔
لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر کی زد میں آنے والے علاقہ جات کے لوگوں کو مطلع کو مطلع کیا جائے کہ وہ برقت محفوظ مقامات منتقل ہوں تا کہ کسی بھی بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
تمام ہسپتالوں، RHCS اور BHUS میں ڈاکٹرز صاحبان کی ہمہ وقت حاضری اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اسٹنٹ کمشنر صاحبان آٹھمقام شاردہ کسی بھی حادثہ کی بروقت رپورٹ راقم کو ار ت رپورٹ راقم کو ارسال کریں۔بالا ہدایات پر عملدرآمد کو بہر صورت یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نیلم ویلی چوہدری اقبال حسن نے متوقع موسمی صورتحال کے پیش نظر سیاحوں اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 21 جنوری 2026 سے ملک بھر میں شدید بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔
ضلع نیلم ایک اہم سیاحتی علاقہ ہے جہاں ہر سال بیرونِ آزاد کشمیر سے لاکھوں سیاح آتے ہیں، اس لیے دورانِ بارش و برف باری سیاحوں کی رہنمائی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق سیاحوں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ دورانِ بارش و برف باری رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
چھوٹی گاڑیوں کے حامل سیاحوں کو برف باری کے بعد بالائی نیلم ویلی کی طرف جانے سے روکا جائے گا۔تمام سرکاری و نجی گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیاحوں کو رات کے وقت گیس سلنڈر ہیٹر کے استعمال سے روکیں۔
محکمہ سیاحت، پولیس کو تمام انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کو موسمی صورتحال سے آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودوں کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت مطلع کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ کسی بھی بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام ہسپتالوں، آر ایچ سی اور بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز کی ہمہ وقت حاضری اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنرز آٹھ مقام اور شاردہ کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی فوری رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔




