ڈھاکا:بنگلا دیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل کا کہنا ہےکہ اگر آئی سی سی بھارتی دباؤ کے آگے جھکتی ہے اور بنگلا دیش پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو یہ صورت حال ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
ایک بیان میں آصف نذرل کا کہنا تھا کہ بھارت کےکہنے پر بنگلا دیش پر غیر منطقی دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا ہے ، یہ قبول نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ،بنگلا دیش بھارت نہ جانے پر ڈٹ گیا، آئی سی سی21جنوری کو فیصلہ کریگی
آصف نذرل کا کہنا تھا کہ بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے مؤ قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف نذرل کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی بھارتی دباؤ کے آگے جھکتی ہے اور بنگلا دیش پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو یہ صورت حال ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
آصف نذرل کا کہنا تھا کہ ٹی 20ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، بنگلا دیش نے حقیقی وجوہات کی بنا پر وینیو تبدیل کرنےکی بات کی ہے۔
یاد رہے کہ ایک کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر بنگلا دیش بھارت ورلڈ کپ کھیلنے نہ آیا تو اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ برقرار، آئی سی سی سے مذاکرات بے نتیجہ
آئی سی سی وفد بھی بنگلا دیش کو منانے گیا تھا لیکن بنگلا دیش نے صاف انکار کرتے ہوئے انکار کردیا تھاکہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔




