اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )سابق وزیرٹرانسپورٹ آزادکشمیر جاوید بٹ نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سعد ذوالفقار خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں وزیر تو برائے نام ہی ہیں اصل طاقت کہیں اور ہوتی ہے ۔
وزیر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا۔ آدھا اختیار چیئرمین ریونیو کے پاس اور آدھے اختیارات وزیرٹرانسپورٹ استعمال کرتا ہے۔
ایسی صورتحال میں وزیراپنے اختیارات کیسے استعمال کرے گا۔ بڑی مشکل سے ٹرانسپورٹ سیکرٹریٹ قائم کیا۔
ممبر اسملی آزادکشمیر جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ شوکت نواز میر کو میں نے لال چوک مظفرآباد لٹکانے کا کہا تو کیا برا کیا ، عوامی ایکشن کمیٹی والوں نے تو ہمیں ڈنگر کہا ہمیں الٹی سیدھی گالیاں دیں۔یہ تو بہت کم سزا ہے انہیں سنگسار کیا جانا چاہیے جنہوں نے ریاست کا سارا نظام دھرم برہم کر رکھا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی دفاعی نظام دنیاکی توجہ کا مرکز بن گیا،عالمی تجزیہ نگاراینڈریاس کریگ
ممبر اسملی آزادکشمیر جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں عوامی ایکشن کمیٹی ممبرا ن مجھ پر الزامات عائد کرتے رہے کہ جاوید بٹ جعلی مہاجر ہے ۔ جاوید بٹ نے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ بنوا رکھا ہے ۔
حالانکہ میں جموں وکشمیر کا ریاستی باشندہ ہوں اور میرے آبائو اجداد ریاست کشمیر کے باشندے ہیں ۔
میں 80 فیصد کشمیری سمجھتا اور بولتا ہوں۔ میں عوامی ایکشن کمیٹی سے ثبوت مانگتا رہا لیکن وہ میرے خلاف کوئی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے ۔
ممبر اسمبلی جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کے پاس پہلے کتنے اثاثے تھے اب کیا ہیں ۔
شوکت نواز میر کہہ رہا ہے کہ اس کی کتابوں کی دکان ہے چار ہزار روپے سیل والا کیسے ایک گھر پر کروڑوں روپے خرچ کرسکتا ہے ۔شوکت نواز میر کروڑوں اربوں پتی ہوگئے یہ کہاں فنڈنگ کہاں سے آتی ہے ۔
جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے تحریکیں نہیں چلتیں ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے پیچھے اوورسیز ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کو 18 کروڑ روپے فنڈز ملے تو تقسیم کے معاملے پر ان میں جھگڑا ہوگیا۔
اس معاملے پر امجد علی خان اپنے ہی ممبران پر پھٹ پڑے ۔ ریاست کو نقصان پہنچانے پر شوکت نواز میر کو سنگسار کیا جانا چاہیے ۔
جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے آئے روز دھرنوں اور احتجاج سے ریاست کو سیاحت کے شعبے میں اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔
شوکت نواز میر کو مہاجرین سے کیا دشمنی ہے، مہاجرین کو کتنے فنڈز ملتے ہیں، اور آزادکشمیر اسمبلی کا ایک ایم ایل اے 20 سے 25 کروڑ روپے لے رہا ہے ۔
1992 سے ہم فائلر ہیں ، میں نے رکشا چلایا کوئی چوری نہیں کی ۔ رکشہ چلانا کوئی بری بات نہیں ، شیخ رشید ، ملک ریاض نے مشکل وقت میں ٹیکسی چلائی ۔
میرے تمام اثاثے ڈیکلیئر ہیں۔ ہمارا ڈیڑھ کروڑ روپے آزادکشمیر میں پھنسے ہیں ، سب سےزیادہ رقم مظفرآباد والوں کے پاس ہے ۔
مگر ابھی تک دینے میں نہیں آرہے ۔ لوگ انسٹالمنٹ پر لے گئے پھر واپس ابھی تک آدھی رقم بھی ادا نہیں کی ۔




