کیپ ٹائون:وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں جبکہ اس موقع پر جنوبی افریقی پارلیمنٹیریز نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کا اعلان کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ان خیالات کا اظہار کیپ ٹائون سائوتھ افریقہ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ گرینڈ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، انجینئر امیر مقام
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ایک طویل تاریخ رکھتی ہیں اور بدقسمتی سے یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق میں دشمن کو عبرت ناک شکست دی گئی۔
کنونشن میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سائوتھ افریقہ کے تمام پارٹیوں کے پارلیمنٹیرینز بھی تقریب میں موجود تھے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے پارلیمنٹیرینز نے کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلیک میل کرنے کی سیاست اب نہیں چلے گی، امیر مقام کاسہیل آفریدی کو ردعمل
حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے نمائندوں نے تقاریر میں پاکستان کے موقف کی تائید کی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر پاکستانی کمیونٹی نےوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اظہار کیا۔




