چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا انتخاب کر لیا

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں جاری اس بڑے ایونٹ میں آج کا مقابلہ شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں دونوں ٹیمیں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ ٹاس کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کا مقصد ٹائٹل اپنے نام کرنا ہوتا ہے اور ہم بھی اسی مقصد کے تحت میدان میں اترے ہیں، اب ہمیں اپنی باؤلنگ پر مکمل توجہ دینی ہوگی۔

دوسری جانب بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے ٹیم کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولرز کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے تاکہ متوازن کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترا جا سکے۔

Scroll to Top