عوامی احتجاج

بھمبر، سماہنی ، برنالہ میں بدترین لوڈشیڈنگ؛عوامی صبر کا پیمانہ لبریز

​بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل) بھمبر سمیت تحصیل سماہنی اور برنالہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا۔

24 گھنٹوں میں صرف 3 سے 4 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے، جبکہ شارٹ سرکٹ کے واقعات نے شہریوں کو مالی و جانی خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ: جے 10 سی ای لڑاکا طیارے کی پہلی کامیابی،چین کی تصدیق

​عوامی حلقوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے مطابق، ضلع بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرنسی نوٹ تبدیل، ڈیزائن کی منظوری کیلئے تیاریاں مکمل

سماہنی اور برنالہ جیسے پسماندہ علاقوں میں صورتحال مزید ابتر ہے جہاں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے۔ بجلی کی بار بار ٹرپنگ اور غیر مستحکم وولٹیج کی وجہ سے شہریوں کی قیمتی الیکٹرانکس اشیاء (فریج، اے سی، موٹرز) جل گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کیلئے 9 مئی کی غلطی کا اعتراف نہ کرنا گلے کی ہڈی بن چکی،سہیل وڑائچ

​شارٹ سرکٹ کے باعث متعدد مکانات میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے غریب عوام لاکھوں کے نقصان سے دوچار ہیں۔

​شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں، لیکن بدلے میں انہیں صرف اندھیرے مل رہے ہیں۔ “24 گھنٹوں میں صرف 3 گھنٹے بجلی آنا حکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،

عوام نے وزیر اعظم آزاد کشمیر، محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ضلع بھمبر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔

​سسٹم کی خرابیوں کو دور کر کے شارٹ سرکٹ سے ہونے والے حادثات کا تدارک کیا جائے۔​بجلی کی فراہمی کے دورانیے کو فوری طور پر بڑھایا جائے، بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے اور احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

Scroll to Top