ضلع کوٹلی کے لائن آف کنٹرول پر واقع قبصہ نکیال میں محکمہ برقیات نے عوام سے ٹرانسفامر ٹھیک کروانےکیلئے بھاری رقم وصول کرلی۔
صدر ایکشن کمیٹی سردار نعمان نذیر نے محکمہ برقیات کی جانب سے ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کیلئے رقم کی وصولی کی ڈیمانڈ پر فہرست جاری کردی
جاری کردہ فہرست میں تمام ممبران عوامی کمیٹی شامل ہیں جن سے ایک ہزار سے 5ہزار تک وصول کئے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر، سماہنی ، برنالہ میں بدترین لوڈشیڈنگ؛عوامی صبر کا پیمانہ لبریز
محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عوام سے ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کیلئے رقوم کی وصولی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں محکمہ برقیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی علاقے میں عوام سے خراب ٹرانسفارمر کی بحالی کیلئے رقوم وصول کی گئی تو سخت محکمانہ تادیبی کارروائی ہوگی ۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق شہریوں نے چندہ کر کے ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے کیلئے ایک ہزار سے 5000 تک رقوم کی وصولی کی گئی ہے۔
نکیال سمیت آزاد کشمیر بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ۔

دوسری جانب گرڈ اسٹیشن اوور لوڈ ہے تقریبا” 25سال قبل گرڈ اسٹیشن بنا اب اس پر کسٹمرز کی تعداد میں بہت اضافہ ہو چکا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا نکیال میں شاید ہی ایسا کوئی گھر ہو جہاں ہیٹر اور بجلی کے چولہے نہ جلتے ہوں جس سے گریڈ سٹیشن پر لوڈ بڑھ چکا ہے۔
عوامی حلقوں کا حکومت سے فوری نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ علاقے میں ٹرانفارمر ٹھیک کرکے عوام کو بجلی فراہم کی جائے۔




