ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت) کے لیے باعثِ فخر خبر ہے کہ علاقے کے ہونہار نوجوان چوہدری شیراز شفیع نے برمنگھم یونیورسٹی، انگلینڈ (یو کے) سے انٹرنیشنل ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری کامیابی کے ساتھ حاصل کر لی۔
چوہدری شیراز شفیع کا تعلق ہٹیاں بالا جیسے نسبتاً پسماندہ اور محدود وسائل والے علاقے، نیلی مہاجر کیمپ سے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم،جہلم ویلی،حویلی میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کیلئے سروے کی تیاری
اس علاقے سے نکل کر عالمی معیار کی یونیورسٹی تک پہنچنا ان کی غیر معمولی محنت، مستقل مزاجی اور عزم کی روشن مثال ہے۔
چوہدری شیراز کے والد ایک محنت کش اور دیانت دار انسان ہیں جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور قربانیوں سے اپنے بیٹے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔
بیٹے کی اس کامیابی میں والد کی جدوجہد اور دعاؤں کا اہم کردار رہا ہے، جس پر اہلِ علاقہ انہیں بھی خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:تیسری عالمی جنگ:بابا وانگا کی سال 2026 کیلئے حیران کن پیشگوئیاں
چوہدری شیراز ایک محنتی، بااخلاق اور باصلاحیت نوجوان ہے جس نے اپنے والدین، خاندان اور پورے علاقے کا نام روشن کیا
مزید یہ بھی پڑھیں:سوناایک بار پھرمہنگا ہوگیا،قیمت 3400 روپے اضافہ ریکارڈ
ان کی اس کامیابی پر اہلِ علاقہ، دوست احباب اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے دلی خوشی اور مبارکباد کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کیکہ چوہدری شیراز شفیع اپنی اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی تجربے سے مستقبل میں نہ صرف اپنےعلاقے بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کریں گے
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اعزاز چوہدری شیراز شفیع کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور انہیں علم و عمل کے میدان میں سربلند رکھے.




