ماسکو(کشمیر ڈیجیٹل)روس نے گزشتہ شب یوکرین میں مختلف مقامات پر حملہ کیا جس میں متعدد ڈرونز اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ اوریشنک بیلسٹک میزائل بھی استعمال کیا۔
یوکرینی حکام کے مطابق جمعرات کی شب دارالحکومت کیف میں کئی گھنٹوں تک زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، اس حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پھالیہ:بینک ملازم 3 کروڑ روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی لیکر فرار
روس کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ حملہ دسمبر کے آخر میں یوکرین کی جانب سے مبینہ طور پر روسی صدر صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے کے جواب میں کیا گیا۔
اگرچہ روسی وزارتِ دفاع نے یہ واضح نہیں کیا کہ اوریشنک میزائل کا ہدف کیا تھا تاہم مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے کچھ پہلے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں مغربی شہر لویو کے مضافات میں متعدد دھماکے دیکھے جا سکتے تھے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب ماسکو نے اوریشنک میزائل استعمال کیا ہے۔ اس سے قبل نومبر 2024 میں اس میزائل کے ذریعے یوکرین کے وسطی شہر دنیپرو کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری شیراز شفیع کوبرمنگھم یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری مل گئی
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اور دیگر حکام نے تصدیق کی کہ لویو میں کچھ تنصیبات کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، یہ شہر پولینڈ کی سرحد سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
اوریشنک ایک درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ہے جو ممکنہ طور پرساڑھے 5 ہزار کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج کو کسی بھی ملک پر حملے کا حکم دے سکتا ہوں؛ ٹرمپ
ماہرین کے مطابق اس میزائل کا وارہیڈ آخری مرحلے میں کئی حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے جو الگ الگ اہداف پر گرتے ہیں اور وقفے وقفے سے متعدد دھماکوں کا سبب بنتے ہیں۔
یوکرین کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور نیٹو کی سرحد کے قریب اس نوعیت کا حملہ یورپی براعظم کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔




