کمشنر میرپور چوہدری مختار حسین نے بطور ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کا اضافی چارج سنبھال لیا

میرپور (محمداعظم) کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے بطور ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کا اضافی چارج سنبھال لیا۔

ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری مختار حسین نے ملازمین کو اپنے ذمہ فرائض بطریق احسن سرانجام دینے کیلئے ہدایات دیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ متاثرین کے لیے بنائے گئے پانچ ٹاونز کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(DHA) کے طرز پر بنائیں گے اور متاثرین کی اس عظیم قربانی کے صلے میں ان کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ملازمین نے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ چوہدری ساجد اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرولرمحمد ثاقب حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس صغیر حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ راجہ علی اصغرکے علاوہ جملہ ملازمین بھی موجود تھے۔
بلدیاتی فنڈز پر ایم ایل ایز کا کوئی حق نہیں، ممبران اسمبلی عدالتی  فیصلہ چیلنج کرسکتے ہیں، سینئر قانون دان راجہ سجاد ایڈووکیٹ

Scroll to Top