مظفرآباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کی حکمت عملی طے کر لی گئی

مظفرآباد :ڈپٹی کمشنر منیر احمد قریشی کی زیر صدارت سول سوسائٹی کے نمائندگان،تاجران اور صحافی حضرات کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سول سوسائٹی نمائندگان نے مظفرآباد شہر میں بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے باہمی مشاورت سے قابل عمل تجاویز پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ آزادکشمیر، راولاکوٹ میں تجاوزات کیخلاف دائرپٹیشن سماعت کیلئے منظور،نوٹسز جاری

تاجر نمائندوں نے اپراڈہ لال چوک کو آئیڈیل لک دینے،ریڑھی بازار کی شفٹنگ اور میونسپل کارپوریشن کی اراضی،سٹاپ کی واگزاری،اپراڈا سے سپیڈبریکر ختم کرنے کیلئے اپنا تعاون پیش کیا

ڈپٹی کمشنر مظفرآبادنے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کوبرموقع وزٹ کرتے ہوئے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں قبرستان کی کمی میت کے غسل کیلئے جگہ ناکافی ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیاجس پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کو ہدایت کی کہ قبروں کے گرد غیر ضروری جنگلے،سمینٹنڈ سلیٹ وغیرہ نہ ڈالی جائے۔

انہوں نے کہا کوڑاکرکٹ اکٹھا کرنے کیلئے میکانزم وضع کیاجائے۔شہریوں کو شعور دیا جائے کہ فلتھ ڈپو کے علاوہ کوڑاکرکٹ،کچرا نہ ڈالیں۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے تجاوزات،گلیوں پر قبضے کاخاتمہ،خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی،سبزی منڈی اور سلاٹر ہاؤس کا قیام کی نسبت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد:فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،غیر رجسٹرڈکاروباری مراکز سیل، مضر صحت آئل تلف

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ سے فوری رجوع کیاجائے۔ اگلے چند دنوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیاجارہا ہے۔

سکولز اور ہسپتالوں کے نظام میں مزید بہتری کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے فورم پر واضح کیا کہ ہم سب مل کر مشترکہ کوششوں سے شہرکوصاف رکھ سکتے ہیں۔

Scroll to Top