وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین ایکٹ 1974ء کےتحت حاصل آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اہم منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت وزراء دیوان علی خان چغتائی اور سید بازل علی نقوی کو نئی حکومت کے باقاعدہ قیام تک اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکاری سطح پر کی جانے والی اس اہم آئینی و انتظامی پیش رفت کے بعد دونوں وزراء نئی حکومت کے حلف اٹھانے تک اپنے موجودہ عہدوں پر رہتے ہوئے دفتری اور انتظامی امور کی انجام دہی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل اے 17 حویلی کہوٹہ ری کاؤنٹنگ درخواست: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے روبرو سماعت مکمل
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن:
اس سلسلے میں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہےجس کے مطابق یہ اقدام آئینی تقاضوں اور انتظامی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی منظوری سے دونوں وزراء 3 اگست 2026ء سے اثر انداز ہوتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل تک بطور صوبائی وزراء اپنے عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔





